بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے معمول کی گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلعی اسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم فائرنگ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔