شمالی وزیرستان میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق، حملہ آوروں نے گاڑی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

image

شمالی وزیرستان میں گاڑی پر حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آوروں نے پیٹرول چھڑک کر گاڑی کو آگ لگادی، جس کے نتیجے میں لاشیں جھلس گئیں۔

شمالی وزیرستان میں مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایپی گاؤں کے قریب پیش آیا۔

ڈسٹرک پولیس آفیسر وقار کے مطابق حملے کے بعد دہشت گردوں نے گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے فیلڈر گاڑی میں موجود چھ افرا موقع پر جاں بحق ہوئے۔

ڈی پی او کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، پولیس اور فورسز موقع پر موجود ہیں اور مقتولین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ مقتولین کی لاشوں کو شناخت کے لیے میر علی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ بھتہ نہ دینے کا شاخسانہ ہے، تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US