آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے پر بدستور قائم ہے، جس کے باعث قیمت 4 لاکھ روپے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا ریٹ بھی 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے پر برقرار رہا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 3 ہزار 770 ڈالر فی اونس پر موجود ہے۔