قبائلی ضلع کرم میں بارودی سرنگ دھماکے میں باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

image

ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ خمزے کے پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب باپ بیٹا لکڑیاں کاٹنے کے لیے جا رہے تھے۔ کچے راستے میں نصب بارودی سرنگ دھماکے سے حسن غلام موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا صادق حسین زخمی ہوا۔ لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ قبائلی عمائدین نے اس سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے سے بارودی سرنگوں کی صفائی کی جائے اور اس قسم کی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے۔

ڈی پی او کرم ملک حبیب کا کہنا ہے کہ پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US