ایشیا کپ فائنل میں جارحانہ آغاز کے بعد پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، انڈیا کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف

پاکستان نے پاوور پلے کا آغاز محتاط انداز سے کیا، انڈین کپتان نے جسپریت بمرا کے بجائے گیند شیوم دوبے کو تھمائی جنھوں نے ابتداً پاکستانی بلے بازوں کا خاموش رکھا۔ مگر ایک بار پھر صاحبزادہ فرحان نے جسپریت بمراہ کے خلاف جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور ایونٹ کے دوران اُنھیں تیسرا چھکا لگا دیا۔
تصویر
Getty Images
انڈین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 147 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم شاندار آغاز کے بعد لڑکھڑا گئی اور پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی۔

انڈین کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کا آغاز جارحانہ رہا اور صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے تیز رفتاری کے ساتھ رنز بنائے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 84 رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ 113 رنز پر گری جب صائم ایوب 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ محمد حارث بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا، حسین طلعت، فہیم اشرف بھی بظاہر خراب شاٹس کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

انڈیا کی جانب سے کلدیب یادیو نے چار اوورز میں 30 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جسپریت بمرا، اکشر پٹیل، ورون چکرورتی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تصویر
Getty Images

اس میچ کے لیے ہاردک پانڈیا انڈین سکواڈ میں شامل نہیں ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف میچ والی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے۔

پاکستان اور انڈیا ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار آمنے سامنے ہیں، انڈیا آٹھ مرتبہ جبکہ پاکستان دو مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کر چکا ہے۔

پاکستان نے پاوور پلے کا آغاز محتاط انداز سے کیا، انڈین کپتان نے جسپریت بمرا کے بجائے گیند شیوم دوبے کو تھمائی جنھوں نے ابتداً پاکستانی بلے بازوں کا خاموش رکھا۔ مگر ایک بار پھر صاحبزادہ فرحان نے جسپریت بمراہ کے خلاف جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور ایونٹ کے دوران اُنھیں تیسرا چھکا لگا دیا۔

بمرا کا حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد اشارہ

فائنل میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ برقرار رہا۔ بمرا نے حارث رؤف کو بولڈ کرنے کے بعد وہی اشارہ کیا جو حارث رؤف نے دونوں ٹیموں کے درمیان گذشتہ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں کیا تھا۔

حارث رؤف نے گذشتہ میچ میں باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران چھ، صفر کا اشارہ کرتے ہوئے جہاز گرانے جیسے اشارے کیے تھے۔ بمرا نے بھی حارث رؤف کی وکٹ لینے کے بعد اُنھیں وہی اشارہ کیا۔

میچ کے دوران سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا پر جان بوجھ کر گیند روکنے پر آؤٹ قرار دینے کی اپیل کی۔

سلمان علی آغا دوسرے رنز کے لیے بھاگ رہے تھے کہ تھرو اُن کی جانب آنے پر وہ تیزی سے کریز کی طرف گئے۔ لیکن امپائر نے سوریا کمار یادیو کی اپیل مسترد کر دی۔

ایک بار پھر ’نو ہینڈ شیک‘

پاکستان اور انڈیا کے فائنل میچ میں بھی ٹاس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا جبکہ ٹاس کے دوران روی شاستری نے سوریا کمار یادیو جبکہ وقار یونس نے سلمان علی آغا سے بات کی۔

فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے شوٹ میں بھی سوریا کمار یادیو نہیں آئے اور سلمان علی آغا نے ہی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائی۔

سلمان علی آغا نے سنیچر کو پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اُنھیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر انڈین کپتان فوٹو شوٹ میں نہیں آتے۔

سلمان علی آغا نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ جب سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا۔

انڈیا کی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے جبکہ پاکستان کو پول میچ میں اور پھر سپر فور کے میچ میں انڈیا نے شکست دی تھی۔

پاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی۔


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US