پشاور میں دال مرغی سے مہنگی، گوشت کی قیمت ایک سال کی کم ترین سطح پر

image

پشاور میں شہریوں کی عدم دلچسپی کے باعث مرغی کی قیمت کم ہو کر دال سے بھی نیچے آگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 340 روپے تک گر گئی ہے جو گزشتہ ایک سال میں سب سے کم سطح ہے۔ گزشتہ برس ستمبر سے اب تک مرغی کی فی کلو قیمت 400 سے 550 روپے کے درمیان رہی تاہم مسلسل کمی کے بعد یہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے برعکس شہر کی مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتیں 350 روپے سے 500 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہیں جن میں ماش، مسور، چنا اور دیگر دالیں شامل ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ شہریوں کی مرغی کے گوشت میں عدم دلچسپی کے باعث قیمتیں نیچے آئی ہی تاہم سردی کے آغاز اور شادیوں کے سیزن میں طلب بڑھنے سے قیمتوں میں دوبارہ اضافہ متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US