عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کی کمی سے 4,198 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
پاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2,300 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے جبکہ فی دس گرام سونا 1,972 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
گزشتہ روز سونا 3 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا تاہم آج نرخوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں گر گئی ہیں۔
چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ فی تولہ 6,072 روپے پر برقرار ہے۔