ہرنائی سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ، قتل کی اصل وجہ کیا ہے؟

image

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق امبو کے مقام پر لاشوں کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیا گیا۔ متوفیان کی شناخت فیض اللہ ولد قاہر نورزئی ساکن بوستان ضلع پشین اور ثمینہ بی بی ولد عبدالسلام سلیمان خیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں کی عمریں بالترتیب 22 اور 23 سال بتائی جاتی ہیں۔

حکام کے مطابق قتل کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لیویز نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US