سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

image

ملک میں توانائی کے شعبے سے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق خیرپور کے بترسم ایسٹ-1 ایکسپلورٹری کنویں سے یومیہ 2 کروڑ 25 لاکھ مکعب فٹ (22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس اور 690 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ کنویں کی کھدائی 30 جون 2025 کو شروع کی گئی تھی جسے 3 ہزار 800 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔ کھدائی کے بعد ڈرل اسٹیم ٹیسٹ بھی کامیابی سے مکمل ہوئے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ اہم دریافت ملکی ہائیڈروکاربن ریزروز میں اضافہ کرے گی توانائی کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور درآمدی بل میں بھی خاطر خواہ کمی لائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US