ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ریٹ نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچے ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق، فی تولہ سونا مزید 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تک جا پہنچا ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 1 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے میں دستیاب ہے۔
عالمی منڈی میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونا 35 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 890 ڈالر فی اونس پر جا پہنچا ہے۔