لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والا شخص خود پر گولی چلا بیٹھا۔۔ زخمی حالت میں گرفتار

image

راولپنڈی میں لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے والے شخص کو کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے بھابڑا بازار میں کارروائی کرتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان CCD کے مطابق ملزم نے ٹیوشن سے گھر واپس آنے والی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے ہراساں کیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق CCD ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی کوشش کی تاہم پسٹل لوڈ کرتے ہوئے گولی اچانک چل گئی جو اس کے اپنے ہی ہاتھ پر لگ گئی۔ ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور اسے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US