گلستان جوہر میں عمارت کی تعمیر کے لیے کھودے گئے گڑھے میں 2 بچے ڈوب گئے

image

گلستان جوہر بلاک 9 میں پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئیں، جہاں ایک بچے کی شناخت 12 سالہ مرید حسین جبکہ دوسرے کی شناخت 11 سالہ حارث کی حیثیت سے ہوئی۔

پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ عمارت کی تعمیر سے قبل بنیاد ڈالنے کے لیے کھدائی کی گئی تھی اور قریب ہی کچی آبادی کے رہائشی 3 بچے گڑھے میں جمع بارش کے پانی میں نہا رہے تھے جن میں سے 2 ڈوب گئے اور تیسرا بچ گیا۔

وقوعہ کے بعد پولیس ضابطے کی کارروائی میں مصروف ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US