لیاری بڑی تباہی سے بچ گیا، 5 مارٹر گولے، موٹر فولڈرز برآمد

image

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مارٹر گولے برآمد کرلیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پر لیاری کے علاقے نیپئر میں جمال شاہ اسٹریٹ پر واقع خالی پلاٹ میں کارروائی کی گئی، جہاں کھدائی کرکے 5 مارٹر گولے اور 5 موٹر فولڈر برآمد کرلیے گئے۔

مارٹر گولے ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جبکہ پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ گولہ بارود لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے شفیع پٹھان گروپ کا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US