کراچی سے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد

image

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

ایف آئی اے کراچی زون کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ویسٹ ہارف اور ڈیفنس میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان وحید اور قادر کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے 36000 سعودی ریال، 3100 امریکی ڈالر اور 1800 ملائیشین رنگٹ کے علاوہ موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کرلیے گئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں جو برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US