کیا پتہ تھا کھیلنا ہی جان لے جائے گا.. کھلے گڑھے میں گرنے والا 4 سالہ بچہ کون تھا؟ افسوسناک واقعہ

image

راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چار سالہ بچہ گڑھے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت عبدالہادی کے نام سے ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بچہ اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک زیرِ تعمیر جگہ میں موجود کھلے گڑھے میں جا گرا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کو گڑھے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسپتال پہنچنے پر بچے کی موت کی تصدیق کر دی۔

علاقہ مکینوں نے انتظامیہ اور ذمہ داران پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ زیرِ تعمیر اور خطرناک مقامات کو فوری طور پر محفوظ بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سوسائٹی انتظامیہ سے غفلت کے پہلوؤں پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US