اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

image

کراچی : اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں ڈکیتی مزاحمت پر بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق پولیس نے سجاد نامی ملزم کو سی سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا، جس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ گرفتار ملزم نے دوران واردات 28 ستمبر کو شہری کو قتل کیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کے ساتھی کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US