مستونگ میں بینک ڈکیتی، ڈاکو 15 لاکھ 60 ہزار روپے لے اڑے

image

مستونگ شہر کے مرکزی بازار میں واقع نجی بینک میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں 6 سے 8 مسلح افراد بینک میں داخل ہو کر 15 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے بینک کے عملے کو یرغمال بنایا اور نقدی لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واردات کے دوران بازار میں شدید بھگدڑ مچ گئی دکانداروں نے دکانیں بند کر لیں ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US