آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو 88 رنز سے شکست

image

بھارت نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کو 88 رن سے آج کولمبو میں شکست دے دی۔

248 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 50 میں سے 43 اوورز ہی کھیل پائی۔ یہ بھارت کی آئی سی سی ویمنز 50 اوورز ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف مسلسل بارہویں کامیابی ہے، پچھلے مہینے تین دفعہ پاکستان کی مین اسٹریم کو تین دفعہ شکست دی جس میں فائنل بھی شامل تھا۔

پاکستانی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے آج ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو 50 اوور میں 247 رنز پر آؤٹ کردیا، جس میں ڈیانا بیگ کے چار اور فاطمہ اور سعدیہ اقبال کی دود وکٹیں شامل تھیں۔ بھارت کی طرف سے ہرلین ڈیال نے سب سے زیادہ رنز کیے اور 46 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جمائمہ راڈریگس نے 32 اور ریچا گوش نے 20 گیندوں پر 35 رنز کیے۔ کوئی بھی بھارتی بلے باز لمبی اننگز نہیں کھیل پایا لیکن سب نے 30 اور 20 رنز کے درمیان اسکور کیا۔

پاکستان کی طرف سے سدرہ امین جو نمبر تین پر کھیلنے آئی 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا لیکن ان کے علاوہ کوئی اور بیٹر زیادہ دیر کریس پر نہیں کھڑا ہوسکا اور دوسرا سب سے زیادہ اسکور نتالیہ پرویز نے کیا جنہوں نے 33 رنز کیے اور سدرہ کے ساتھ ایک اچھی شراکت کی۔ سدرا نے جو چھکا لگایا وہ حیران کن طور پر بھارت کے خلاف پاکستان کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنلز میں کسی بھی بیٹر کا پہلا چھکا ہے۔

پاکستان کی اننگز میں پہلی وکٹ چھ رنز پر گری جب منیبہ علی کو ٹی وی ایمپائر نے رن آؤٹ قرار دیا اور اس فیصلے پر کافی دیر تک کھیل رکا رہا اور منیبہ میدان میں موجود رہیں کیونکہ پاکستان کی کپتان اور دوسرے پلیئرز نے ایمپائرز سے باؤنڈری کے باہر بحث و مباحثہ کیا کہ منیبہ کیوں آؤٹ دیا گیا، جب کہ انہوں نے بلا ایک دفعہ کریس کے اندر رکھ دیا تھا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق منیبہ علی کی قسمت خراب کہ جب گیند آ کے سٹمپ پر لگی تو تھوڑی سی دیر کے لیے ان کا بلا زمین سے اٹھا ہوا تھا جس کی بنیاد پر ان کو رن آؤٹ دیا گیا۔

سدرہ امین جنہوں نے پچھلے مہینے ساؤتھ افریقہ کے خلاف دو لگاتار اعلیٰ اننگز کھیلیں لیکن شروع میں آتے ہی ان کا کیچ سلپ میں چھوڑ دیا گیا جس کے بعد انہوں نے بالر کو کوئی موقع نہیں دیا اور بہت خوبصورت کھیل پیش کیا۔

ٹاس پر بھارتی کپتان ہر من پریت کار نے ہٹ دھرمی کی روایت جاری رکھتے ہوئے فاطمہ ثنا سے ہاتھ نہیں ملایا۔ پاکستان کا اگلا میچ اب آسٹریلیا سے ہوگا اور یہ میچ جیتنا اب پاکستان کے لیے بہت ضروری ہوگیا ہے کیونکہ وہ بنگلہ دیش اور بھارت سے دو میچز ہار چکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US