پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد انتقال کر گئے

image

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں انتقال کر گئے۔

وزیر محمد کا تعلق مشہور محمد برادران کے خاندان سے تھا۔ وہ حنیف محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد کے بڑے بھائی تھے جنہوں نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

وزیر محمد پاکستان کی پہلی ٹیسٹ ٹیم کے رکن تھے اور ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 20 ٹیسٹ میچز کھیلے۔

ان کی نمایاں کارکردگیوں میں 1957 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین میں کھیلی گئی 189 رنز کی یادگار اننگز بھی شامل ہے جس نے پاکستان کو تاریخی کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور پاکستان کرکٹ میں ان کی خدمات کو سراہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US