پاکستان کے مایہ ناز اسپنر نعمان علی نے چار وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں نعمان نے 85 رنز دے کے چار وکٹیں لی جس کی وجہ سے ساؤتھ افریقہ کھیل کے اختتام تک 216 پر چھ وکٹیں کھو چکا تھا۔ وہ ابھی بھی پاکستان کے پہلی اننگز سے 162 رن پیچھے ہے۔
آج پاکستان کی ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس میں سلمان علی آغا سات رن سے اپنی سینچری مکمل نہیں کر پائے۔ پاکستان جنہوں نے 313 پر پانچ اسکور پر کھیل کا آغاز کیا تھا اپنی آخری پانچ وکٹیں صرف 16 رن پہ گنوا بیٹھا اور اس کی وجہ ساؤتھ افریقہ کے اسپنر سینوران متو سامی کی شاندار بالنگ رہی جنہوں نے 17 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔
ایک ایسی پچ پر جہاں پر سپنرز کو مدد حاصل ہو رہی ہے اور بال نیچے بھی رہ رہی ہے پاکستان کی پہلے اننگز 378 رنز تک پہنچانے میں سلمان اور محمد رضوان نے اہم کردار ادا کیا جب انہوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 163 رنز کا اضافہ کیا۔
رضوان جنہوں نے 75 رنز بنائے ان کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستان کی دو اور وکٹیں 362 کے اسکور پہ گری اور پھر یکایک پاکستان کی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
ساؤتھ افریقہ کی طرف سے دونوں دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز راین ریکلٹن 71 اور ٹونی ڈیزورزی 81 رنز کی شاندار شراکت کی لیکن ساؤتھ افریقہ کی بھی آخری سیشن میں چار وکٹیں گر گئیں اور وہ مشکلات میں پڑ گئے۔
زور سی ابھی بھی کریس پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ متسامی چھ رنز پر کھیل رہے ہیں۔ ریکلٹن اور زورزی نے مل کر 18 چوکے اور تین چھکے لگائے اور اسپنرز کا جم کے مقابلہ کیا اس کے باوجود پاکستان کی پوزیشن اس ٹیسٹ میں بہت مضبوط نظر آرہی ہے۔