تجربہ کار آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹیم واپسی کب تک متوقع؟

image

پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر شاداب خان کی بہت جلد پاکستان ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔

شہزاد جنہوں نے پاکستان کی کپتانی بھی کی ہے، ٹی ٹونٹی میچز میں پچھلے کئی مہینوں سے کرکٹ سے باہر ہیں، کیونکہ ان کو اپنے بازو کا آپریشن کروانا پڑا جس کی وجہ سے وہ 100 فیصد پرفارمنس نہیں دے پا رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب نے ہلکی پھلکی ٹریننگ شروع کردی ہے اور وہ بہت جلد ٹیم میں واپس آجائیں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اگلے مہینے ہونے والے افغانستان اور سری لنکا کے خلاف میچز میں ان کی واپسی ہوگی۔

دوسری طرف کچھ سینئر پلیئرز کو افغانستان اور سری لنکا کے خلاف ریسٹ دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اگلے مہینے پہلے سری لنکا سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا اور اس کے بعد پھر افغانستان اور سری لنکا کے خلاف ایک ٹرائی سیریز میں بھی حصہ لے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US