قیدی سے ملاقات کے لیے بدین جیل جانے والے چچا بھتیجے کو سجاول میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، علاقے میں دہرے قتل کی واردات کے بعد شدید کشیدگی پھیل گئی۔
بدین جیل میں قید ملزم سے ملاقات کے لیے جانے والے اس کے بھائی عبداللطیف جت اور چچا ھاشم جت کو بڈھو تالپور کے پاس گھات لگائے مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور دکاندار اور شہری جان بچانے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے، پولیس نے لاشیں مقامی اسپتال منتقل کردیں، واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔
پولیس کے مطابق جت برادری میں آپس میں دشمنی تھی جس کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ہے۔