بلوچستان ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ ریکو میں فورس کی گشتی ٹیم پر حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق بلیدہ میناز کے علاقے ریکو میں رنگانی ڈیم کے قریب مسلح افراد نے سیکیورٹی فورس کی گشتی ٹیم کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی، جس سے کم از کم تین اہلکار زخمی ہوئے۔
سرکاری سطح پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورس کی چار موٹر سائیکلوں پر مشتمل گشتی ٹیم پر آج صبح نو بجے کے قریب رنگانی ڈیم کے نزدیک فائرنگ کی گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کو گولیاں لگیں تاہم جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔