لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں.. بھارتی میڈیا دو حصوں میں بٹ گیا

image

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اور لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں چل بسے البتہ خاندانی زرائع کے مطابق یہ خبر درست نہیں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کو طبیعت ناساز ہونے پر 10 نومبر 2025 کی رات ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کافی عرصے سے علیل تھے۔ پیر کی دوپہر انہیں طبیعت بگڑنے پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا تھا۔ تاہم رات گئے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اس خبر کی تصدیق مختلف چینلز اور مشہور شخصیات نے بھی کی.

دھرمیندر کو بھارتی فلم انڈسٹری میں ’ہی مین‘ کے لقب سے شہرت حاصل تھی۔ وہ کئی دہائیوں تک بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار رہے اور ان کی درجنوں فلمیں آج بھی ناظرین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

دوسری جانب دھرمیندر کی صاحبزادی ایشا دیول کی لگائی گئی اسٹوری اور انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ان کے والد زندہ ہیں اور تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں. اس صورتحال نے لوگوں کو مخمصے میں ڈال دیا ہے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US