پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 18 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام میچز راولپنڈی میں ہی کھیلے جائیں گے جبکہ پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 18 نومبر کی شام ہوگا۔
تمام میچز کا آغاز شام 6 بجے کیا جائے گا اور ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل 29 نومبر کو راولپنڈی میں ہی شیڈول کیا گیا ہے۔
یہ سیریز پاکستان کے ہوم سیزن کا اہم حصہ قرار دی جا رہی ہے جس میں شائقین کرکٹ کو تین ممالک کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔