امریکا طاقت پر مبنی عالمی نظام قائم کرنا چا ہتا ہے، ایران

image

ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکا اور اس کے چند اتحادی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عالمی معاملات میں طاقت کے ذریعے قائم کردہ نظام تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شنہوا کے مطابق انہوں نے تہران میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس "قومی قوانین پر حملہ۔ جارحیت اور دفاع" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ عالمی ماحول میں امریکا اور اس کے شراکت داروں کی پالیسیوں نے "بین الاقوامی قوانین مخالف رجحانات" کو فروغ دیا ہے جنہیں وہ قواعد پر مبنی عالمی نظام کے نام پر پیش کرتے ہیں، حالانکہ یہ دراصل مغرب مرکزیت پر مبنی نظام کی تشکیل کی کوشش ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ عالمی معاملات میں جنگ اور تشدد معمول بنتے جا رہے ہیں اور کچھ حکومتیں اپنی خارجہ پالیسی میں عسکری طاقت کو ایک روزمرہ کا ہتھیار سمجھنے لگی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی طاقت کا استعمال اور بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کو کمزور کرنے کی کوششیں دراصل "جنگل کا قانون" کی مثال ہیں، جو نہ تو پائیدار ہے اور نہ برقرار رہ سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US