بلوچستان میں چلغوزہ جنگلات کی بحالی کا تاریخی اقدام، 15 لاکھ سیڈ بالز تقسیم

image

بلوچستان کی حکومت نے ضلع ژوب اور شیرا نی کے آتش زدہ چلغوزہ جنگلات کی سائنسی بنیادوں پر بحالی کا آغاز کیا ہے۔ چیف کنزرویٹر فاریسٹ علی عمران کی سربراہی میں ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور 15 لاکھ سیڈ بالز جنگلات میں تقسیم کیے گئے۔

یہ مٹی یا کمپوسٹ کی گولیاں بارش کے بعد قدرتی ماحول میں بیج کو محفوظ طریقے سے اگانے میں مدد دیتی ہیں خاص طور پر دشوار گزار علاقوں کے لیے مؤثر ہیں۔ مقامی کمیونٹی اور محکمہ جنگلات کے رضاکار بحالی کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔

سیکریٹری جنگلات عبد الفتاح بھنگر نے بحالی کے عمل کو مزید مربوط اور تیز رفتار جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدامات پہلی بار کیے جا رہے ہیں اور مستقبل میں چلغوزہ جنگلات کی پائیدار بحالی کی مضبوط بنیاد ثابت ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US