لینڈ مافیا نے پاکستانی اولمپک باکسر کو بھی نہ بخشا، پلاٹ پر قبضہ کرلیا

image

کراچی کی دہشت اور خوف پھیلانے والی لینڈ مافیا نے پاکستان کے اولمپکس باکسنگ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے حسین شاہ کو بھی نہیں بخشا۔

حسین شاہ جو جاپان میں مقیم ہیں، نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا کہ کس طرح سے ان کے ایک رہائشی پلاٹ پر لینڈ مفیا نے قبضہ کرلیا ہے۔ حسین شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ یا تو ان کے پلاٹ کو لینڈ مافیا کی گرفت سے واپس دلایا جائے یا پھر ان کو دوسرا پلاٹ دیا جائے۔

حسین شاہ کو 1988 سول اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر حکومتِ سندھ نے 25 ہزار روپے اور ایک رہائشی 120 گز کا پلاٹ جو گلستان جوہر میں ہے، انعام کے طور پر دیا تھا۔

حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے باکسنگ کیریئر کے لیے کچھ سال بعد جاپان چلے گئے تھے اور لاکھ کوششوں کے باوجود وہ اپنا پلاٹ نہیں بچا پائے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان واپس آکر رہائش پذیر ہونا چاہتے ہیں اور اس لیے وہ کراچی میں اپنا گھر بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے ان کو پلاٹ کی ضرورت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US