کوئٹہ میں ساتویں روز بھی موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ،شہریوں کو مشکلات

image

صوبائی دارالحکومت اور گردونواح میں موبائل انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بحال نہ ہوسکی جس کے باعث شہریوں، طلبہ، کاروباری افراد اور آن لائن خدمات پر انحصار کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی موبائل انٹرنیٹ بدستور بند ہے جبکہ کئی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک تک متاثر ہورہا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ نیٹ ورک کمزور ہونے سے نہ فون کالز ہوسکتی ہیں اور نہ ہی ضروری رابطے برقرار رہ پاتے ہیں۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے اور حالات بہتر ہونے پر اسے مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔

انٹرنیٹ بندش کے باعث جہاں طلبہ کے آن لائن کلاسز، بینکنگ ایپس، اور فری لانس ورک متاثر ہورہے ہیں وہیں کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کی جائے تاکہ معمولات زندگی دوبارہ بحال ہوسکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US