چترال میں غیر قانونی سگریٹ کی فروخت پر کئی دکانیں سیل

image

لوئر چترال میں غیر قانونی سگریٹ فروخت کرنے والے کئی دکانیں سیل کردی گئیں۔

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی واضح ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے چترال ٹاؤن اور دروش میں بغیر اسٹیمپ، غیر معیاری اور غیر قانونی سگریٹس کی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران متعدد دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ تمام غیر معیاری و غیر قانونی سگریٹس ضبط کرلیے گئے۔ ملوث ڈیلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ افسران نے تمام ڈیلرز کو واضح ہدایات کی کہ وہ غیر قانونی، غیر معیاری سگریٹس کی فروخت سے اجتناب کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US