پاکستان کو ہرا کر سری لنکا نے فائنل میں جگہ بنالی، فائنل میں پھر ٹکراؤ ہوگا

image

سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں چھ رنز سے شکست دے کر ٹی ٹونٹی سہ ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔

دشمنتا چمیرا سری لنکا کے ہیرو ثابت ہوئے، انہوں نے چار اوور 20 رن دے کے چار وکٹیں حاصل کیں اور آخری اوور میں جب پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 10 رن چاہیے تھے انہوں نے صرف تین رنز دیے ہیں اور فہیم اشرف کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بالر جمیرا نےصاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم اور فخر زمان کو پاور پلے میں ہی آؤٹ کردیا۔

چوتھے اوور میں انہوں نے تین گیندوں پر فرحان اور بابر کو آؤٹ کیا، پاکستان ایک وقت پر 43 رنز پر چار وکٹیں کھو بیٹھا تھا اور لگ رہا تھا کہ وہ بڑے ہدف 185 کا تعاقب نہیں کر پائے گا، لیکن کپتان سلمان علی آغا نے شاندار اننگ کھیلی اور آخر تک ناٹ آؤٹ رہے 63 رنز کے ساتھ جو انہوں نے صرف 44 گیندوں پر پورے کیے، جس میں تین چھکے اور چار چوکے بھی شامل تھے۔ عثمان خان 33 اور محمد نواز 16 گیندوں پر 27 نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور یہ پاکستان کو جیت کے کافی قریب لے کر آگئے۔

جب آخری دو اوور میں 22 رنز کی ضرورت تھی تب پاکستان کے پاس پانچ وکٹیں تھیں۔ نواز کو 19 اوور میں ملنگا نے آؤٹ کیا اور آخری اوور میں جمیرا نے نپی تلی بالنگ کرتے ہوئے بیٹسمینوں کو موقع ہی نہیں دیا کہ وہ 10 رنز کر پائے۔

سری لنکا کو جب پہلے راولپنڈی اسٹیڈیم میں بیٹنگ کی دعوت دی گئی تو انہوں نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز کا ٹوٹل داغ دیا۔ اوپنر کمل Mishara کھڑے رہے اور 76 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے تین چھکے اور چھ چوکے لگائے۔ مینڈس نے 40 رنز کیے، تیز گیندوں پہ مل کر 66 رنز کی زبردست پارٹنرشپ کی اس دوران تیزی سے رنز بنائے اور پاکستانی بالرز بے بس نظر آئے۔

کوسال مینڈس کو ابرار احمد نے آؤٹ کیا اور ساتھ ہی کوسال Perara کو پولین کا راستہ دکھایا۔ آخر میں Janith Liyanage نے 24 رنز بنا کر اور کپتان Dasun Shanaka جنہوں نے 10 گیندوں پر 17 رنز کیے، نے سری لنکا کو ایک اچھے ٹوٹل پر پہنچا دیا۔

پاکستان سری لنکا کا اب ہفتے کو فائنل ہوگا کیونکہ تیسری ٹیم زمبابوے اب باہر ہوگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US