شاداب کی ٹی ٹوئنٹی میں شمولیت بگ بیش میں پرفارمنس سے مشروط؟

image

پاکستان کے قومی سلیکٹرز نے ہیڈ کوچ مائک ہسن کے مشورے پر فیصلہ کیا ہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی اس وقت ہوگی جب وہ آسٹریلیا میں ہونے والے بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اپنی فارم اور فٹنس دونوں ثابت کریں گے۔

سلیکٹر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ شاداب کو آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کی پلاننگ میں رکھا گیا ہے لیکن اس شرط پر کہ پہلے وہ اپنی فارمر فٹنس ثابت کریں۔

شاداب جنہوں نے جون میں اپنے کندھوں کی تکلیف کے لیے انگلینڈ میں سرجری کروائی تھی اب پوری طرح صحت یاب ہوچکے ہیں اور کرکٹ بھی کھیلنا شروع کر دی ہے لیکن ان کو راولپنڈی میں ہونے والے تین ملکی ٹورنامنٹ میں موقع نہیں دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شاداب، محمد رضوان، حارث رؤف، بابر اعظم وغیرہ کی بگ بیش میں پرفارمنس کو بہت قریب سے جانچا جائے گا اور اسی بنیاد پر پاکستان ورلڈ کپ اسکواڈ کو شکل دی جائے گی۔

شاداب پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں اور پچھلے پانچ سال سے کم از کم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک مستقل سلیکشن رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US