قومی کھیلوں کی اولمپک مشعل لاہور پہنچ گئی، آئندہ ہفتے کراچی لائی جائے گی

image

35 ویں قومی کھیلوں کی اولمپک مشعل لاہور پہنچ گئی ہے، جو اگلے ہفتے کراچی لائی جائے گی جہاں پر یہ کھیل 6 سے 13 دسمبر تک منعقد کیے جائیں گے۔

تقریباً 20 سال بعد کراچی میں قومی کھیلوں کو منعقد کیا جا رہا ہے اور صوبہ سندھ کے وزیرِاعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ان کھیلوں کو کامیاب طریقے سے منعقد کیا جائے اور ان میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جائے۔

15 نومبر کو کراچی سے ہی قومی کھیلوں کے اولمپک مشعل کا آغاز ہوا تھا اور پورے پاکستان کے شہروں سے ہوتے ہوئے یہ آخر میں کراچی میں لائی جائے گی اور قومی کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگا۔

6 سے 13 دسمبر تک کراچی کے مختلف گراؤنڈز اور اسٹیڈیمز میں ان کھیلوں کو منعقد کیا جائے گا اور تقریباً 11 ہزار کھلاڑی اور آفیشلز حصہ لیں گے۔کھیلوں میں 26 مرد ایتھلیٹس اور 2100 خواتین ایتھلیٹس رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

قومی کھیلوں میں چاروں صوبے، اسلام آباد اور مختلف ادارے جیسے پاکستان آرمی، نیوی، پاکستان ریلویز، واپڈا، پاکستان یونیورسٹیز وغیرہ کے دستے حصہ لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ ان قومی کھیلوں کا پہلی دفعہ 1948 میں کراچی سے ہی آغاز ہوا تھا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری باقاعدہ طور پہ 6 دسمبر کو ابتدائی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US