بھارت میں ہونے والے وومنز پریمیئر لیگ کے آکشن میں جو کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں وہ اب بہت ساری دوسری مردوں کی ٹی ٹوئنٹی لیگز سے زیادہ پیسے کمائیں گے۔
وومن پریمیئر لیگ WPL جس کا دو سال پہلے آغاز ہوا تھا دنیائے کرکٹ میں ہونے والی خواتین کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ مانی جاتی ہے۔ اسی ہفتے ہونے والے کھلاڑیوں کے آکشن میں جو 10 سر فہرست کھلاڑیوں کو مختلف فرنچائزز نے لیا ان کو 3.2 بھارتی کروڑ روپے سے لے کر 1.1 کروڑ تک میں ٹیموں نے لیا۔
آج کے ایکسچینج ریٹ کے حساب سے بھارتی 3.2 کروڑ روپیہ پاکستانی روپے میں تقریباً 9 کروڑ 30 لاکھ روپے بنتے ہیں یہ ایسی رقم ہے جو شاید پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے سرفہرست پلیئرز کو بھی نہیں دی جاتی ہے۔
اسی طرح دوسری کچھ لیگز جن میں بنگلادیش پریمیئر لیگ، سری لنکا پریمیر لیگ، کیریبین پریمیر لیگ، بگ بیش ٹی ٹوئنٹی وغیرہ شامل ہے ان میں بھی سب سے زیادہ بولی اس سے کم لگتی ہے۔
اس سال ہونے والے آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے بعد سے خواتین کرکٹ کو بہت فروغ ملا ہے خاص کر بھارت میں جس نے فائنل جیتا تھا جس کی وجہ سے وی پی ایل آکشن میں کھلاڑیوں کو بڑی بڑی رقوم پر لیا گیا ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ کی طرح وی پی ایل میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو نہیں لیا جاتا جس کی وجہ دونوں ملکوں کے خراب تعلقات ہیں۔ حیران کن طور پر کچھ دوسرے ملکوں کی مایہ ناز کھلاڑیوں کو بی پی ایل کے آکشن میں کسی ٹیم نے نہیں لیا جس میں سب سے نمایاں آسٹریلیا کی کپتان الیسا ہیلی ہے۔