شمالی وزیرستان کے مدرسے میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 8 زخمی

image

شمالی وزیرستان کے مدرسہ میں ہونے والے دھماکے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی کے گاؤں عیسوڑی کے مدرسے میں ہونے والا دھماکا خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد سے بچوں کے کھیلنے کے دوران ہوا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی مواد اوربارودی سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی، پاک فوج نے 82 مربع کلومیٹر علاقہ بارودی مواد سے کلیئر کردیا ہے، جبکہ باقی ماندہ علاقے کی ڈی مائننگ پر تیزی سے کام جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US