پنجاب میں کتوں کے ذریعے خرگوش کے شکار پر مقدمہ درج

image

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی جانب سے غیر قانونی شکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ چونترہ میں 19 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ کتوں کے ذریعے خرگوش کا غیر قانونی شکار کرنے پر درج کیا گیا۔

مقدمہ سینئر وائلڈ لائف رینجر محمد اعجاز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ سمیت دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔

متن کے مطابق ملزمان نے پہلے وائلڈ لائف ٹیم کو قانونی کارروائی سے روکنے کی کوشش کی اور جرمانہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں ملزمان نے وائلڈ لائف ٹیم پر دھاوا بول دیا اور کارِ سرکار میں مداخلت کی۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے وائلڈ لائف ایکٹ 1974 کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US