کینیڈا میں دہشتگردی میں ملوث ایک اور افغان شہری گرفتار

image

افغان شہری دنیا بھر کے ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور منشیات اسمگلنگ جیسے گھنانے فعل میں مصروف ہیں،کینیڈا میں دہشتگردی میں ملوث ایک اور افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغان جریدے کے مطابق کینیڈا پولیس نے دہشت گردی کے الزامات میں افغان شخص کو گرفتار کر لیا۔ کینیڈین پولیس کے مطابق 26 سالہ افغان شہری ولید خان کو ٹورنٹو میں دہشت گردانہ سرگرمیوں اور داعش سے مبینہ تعلقات کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔

افغان شہری ولید خان داعش کو مالی وسائل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنے اور قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث ہے۔ افغان شہری ولید خان نے نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر دہشت گردانہ جرائم انجام دینے کی سازش بھی کی۔کینیڈا کے شہر پیل کے ریجنل پولیس آفیسرکے مطابق گرفتاری کے دوران افغان دہشت گرد ولید خان سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US