بنگلا دیشی کرکٹر متفیض الرحمٰن اور شاہ رخ خان کو انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکیاں

image

بھارتی انتہا پسندوں نے اب بنگلا دیش کے فاسٹ بالر مستفیض الرحمٰن اور کلکتہ نائٹ رائڈرز کے مالک شاہ رخ خان کو اپنی چھوٹی ذہنیت کا نشانہ بنا دیا ہے۔

شاہ رخ خان کی انڈین پریمیر لیگ میں فرنچائز نے مستفیض الرحمٰن کو 2026 کے آئی پی ایل کے لیے 9 کروڑ بھاری روپے میں لیا ہے، لیکن پچھلے کئی دنوں سے بھارت کی انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے اب شاہ رخ خان کو کھلے عام سوشل میڈیا پر پریس کانفرنس میں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اگر انہوں نے بنگلا دیش کے کھلاڑی کو کھلایا تو ان دونوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

ایک انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے لیڈر نے کھلے عام سوشل میڈیا کی ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان کو کہا کہ اگر انہوں نے بات نہیں مانی جہاں وہ نظر آئیں گے جہاں مستفیض الرحمٰن نظر آئے گا دونوں کو پیٹا جائے گا۔

شیوسینا کے ایک لیڈر سنجے نروپم نشانک نے کہا کہ ان کو اس وقت بھارتی عوام کے جذبات کو سمجھنا چاہیے اور ایک بنگلا دیشی کھلاڑی کو آئی پی ایل میں نہیں کھلانا چاہیے ورنہ ان کو اس کے اثرات بھگتنے پڑیں گے۔

یاد رہے کہ اگست 2024 میں بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد جان بچا کر بھارت بھاگی تھی اور اس کے بعد سے بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات خراب سے خراب تر ہوگئے جس میں بھارت کا الزام ہے کہ جو ہندو بنگلا دیش میں رہتے ہیں ان کے ساتھ برا سلوک ہو رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US