پاکستان ہاکی فیڈریشن کا انجم سعید کو ٹیم منیجر بنا کر آسٹریلیا نہ بھیجنے کا فیصلہ

image

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ سابق اولمپین انجم سعید کو دوبارہ قومی ٹیم کے ساتھ منیجر بنا کر باہر نہیں بھیجیں گے۔

فیڈریشن ذرائع نے بتایا کہ فروری میں ہونے والی ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے انجم سعید کو آسٹریلیا نہیں بھیجا جائے گا۔ وجہ یہ ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انکوائری کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انجم سعید نے پچھلے مہینے قومی ٹیم کے ساتھ ارجنٹینا سے واپس آتے ہوئے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان کو برازیل کے حکام نے قومی ٹیم کے ساتھ آگے دبئی نہیں جانے دیا۔

جب جہاز ریوڈی جنریو کے ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کے لیے رکا تو پاکستان کے منیجر جہاز کے اندر تمباکو نوشی کرتے ہوئے پائے گئے اور جب ان سے اس پر سوالات ہوئے تو وہ حملے کے ساتھ جھگڑ پڑے، جس کے بعد ایئرپورٹ سیکیورٹی نے ان کو جہاز سے اتار کر حراست میں لے لیا۔

انجم کو دو دن بعد دوسری فلائٹس سے دبئی اور پھر لاہور جانے کی اجازت ملی۔ واپسی پر انہوں نے تردید کی کہ کوئی ایسا واقعہ ہوا اور انہوں نے بتایا کہ وہ کسی ذاتی کام کے لیے دبئی رک گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیڈریشن کی انکوائری میں یہ بات غلط ثابت کردی، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ ہوا کہ اب وہ مینجر بن کر آسٹریلیا نہیں جائیں گے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان ہی منیجر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

فروری میں ہونے والے پرولیگ ہاکی کے لیے جلد تیاریاں شروع ہونے والی ہیں لیکن اس سے قبل قومی کھلاڑیوں نے اپنا مطالبہ جاری رکھا ہے کہ ان کے پہلے ڈیلی الاؤنسز کا مسئلہ حل کیا جائے۔ کھلاڑیوں کو پچھلے ہفتے 30 ہزار روپے یومیہ کے بجائے 11 ہزار روپے یومیہ کے ڈیلی الاؤنسز دیے گئے جس پر وہ خوش نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US