آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

image

آسٹریلیا کے پہلے مسلم ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

عثمان خواجہ اتوار سے شروع ہونے والے ایشز سیریز کا پانچواں آخری ٹیسٹ میچ کھیل کر ریٹائر ہوجائیں گے۔ انہوں نے سڈنی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے اور آسٹریلیا سے 15 سال کھیلنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

عثمان کے والدین کراچی سے آسٹریلیا 1989 میں چلے گئے تھے اور وہاں پر نیو ساؤتھ ویلز میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کردیا اس وقت عثمان خواجہ چار سال کے تھے۔ عثمان خواجہ نے 2011 میں پہلی دفعہ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی اور مجموعی طور پر اتوار سے وہ اپنا 88 واں ٹیسٹ کھیلیں گے۔ اب تک وہ ٹیسٹ کرکٹ میں میں 16 سینچریاں بنا چکے ہیں۔

عثمان خواجہ نے پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ ایک کرکٹر کو اس کے رنگ نسل یا مذہب سے نہیں جانچنا چاہیے اور صرف اس کے پرفارمنسز سے دیکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شروع میں جب آسٹریلین ڈریسنگ روم میں داخل ہوئے تو ان کو ٹائم لگا ٹیم کے ساتھ گھلنے ملنے میں، کیونکہ ان کا تعلق ایک الگ سسٹم سے تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US