لکی مروت میں دہشتگردوں کا فیکٹری بس پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

image

لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب پیر کے روز دہشت گردوں نے نجی فیکٹری کی بس پر حملہ کر دیا۔ڈی پی او لکی مروت نے بتایا کہ دہشتگردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا۔

حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US