پشاور، دستی بم پھٹنے سے 3 افغان کباڑیے زخمی

image

پشاور کے مضافاتی علاقے سربند میں دستی بم پھٹنے سے تین افغان لڑکے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعات کے مطابق دولت زئی سربند میں کباڑ میں ملنے والا دستی بم پھٹنے سے تین لڑکے زخمی ہو گئے، جن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ لڑکے افغان تھے۔

دھماکہ کے حوالے سے ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تین افغان شہری جن کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان ہیں، گلی محلوں میں کباڑ اکٹھا کرنے کے لیے چنگچی رکشے میں گھوم رہے تھے، اس دوران کباڑ کے سامان میں ایک گرنیڈ ملا، جس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے دوران زور دار دھماکا ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں رحمان اللہ ولد جان آغا (عمر 16 سال)، کامران ولد اجمل (عمر 15 سال) اور میرویس ولد رسول خان زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US