کراچی کے علاقوں گلشن معمار اور نارتھ ناظم آباد میں 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گلشن معمار میں بند گھر سے ایک شخص کی ہاتھ بندھی لاش ملی، جسے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش 5 سے 8 دن پرانی ہے، مقتول کی شناخت علی عمران کے نام سے ہوئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب نارتھ ناظم آباد بلاک L عرفات مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
ہلاک شخص کی شناخت شہزاد ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔