کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر رینجرز اور کسٹمز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کرلیں۔
خفیہ اطلاع پر 100 فٹ روڈ یوسف گوٹھ کے گوداموں پر کی گئی چھاپہ مار کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ مال برآمد کیا گیا۔
ضبط کیے گئے مال میں ایرانی ٹائل پٹی، برتن، کریم، کیک، خشک دودھ، نمک، ٹائرز اور کپڑا شامل ہے۔
اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، جو گوداموں میں چھپایا گیا تھا۔
بعدازاں برآمد شدہ مال 17 مزدا ٹرکوں کے ذریعے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔