ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف بڑا ایکشن، لاہور اور شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ممالک ملازمت کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ارشد اور اظہار نے شہریوں کو کمبوڈیا بھجوانے کے نام پر 26 لاکھ روپے بٹورے، ملزم حمزہ نے شہری کو دبئی ملازمت کا جھانسہ دے کر 4 لاکھ روپے ہتھیائے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم سنیل سدرک نے شہریوں کو نیدرلینڈز ملازمت پر بھجوانے کے نام پر 11 لاکھ روپے بٹورے، ملزمان بھاری رقوم وصول کرکے روپوش ہوگئے تھے، تفتیش جاری ہے۔