خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کٹہ خیل کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر سٹی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔