شکارپور میں ٹول پلازہ کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 8 مسافر زخمی ہوگئے۔
گڑھی یاسین موڑ ٹول پلازہ کے قریب کراچی سے جیکب آباد ٹھل جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 8 مسافر زخمی ہوگئے،
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں میں فدا، نظیر، ایاز، صادق، رقیہ، فرحت ناز اور دیگر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ دھند اور تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں، پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔