نیشنل سیونگز نے 750 روپے کے بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے

image

نیشنل سیونگز نے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی نمبر 105 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جو آج 15 جنوری 2026 کو پشاور میں منعقد ہوئی۔

پہلا انعام 15 لاکھ روپے بانڈ نمبر 809258 کے حامل خوش نصیب کو ملا جبکہ دوسرا انعام 5 لاکھ روپے تین افراد کے حصے میں آیا جن کے بانڈ نمبر 488890، 748328 اور 746418 ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں ہزاروں افراد نے 9,300 روپے کا تیسرا انعام جیتا۔

نیشنل سیونگز حکام کے مطابق قرعہ اندازی سخت نگرانی اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی گئی اور جیتنے والے افراد مقررہ مدت کے اندر مجاز برانچز سے اپنی انعامی رقم وصول کر سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US