بالی ووڈ اداکار سنی دیول ایک بار پھر اپنے اینٹی پاکستان بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ٹرولنگ کی زد میں آ گئے ہیں۔ سنی دیول جو اپنی ایکشن فلموں اور جارحانہ کرداروں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔
اپنی فلم کی کامیابی کے ایک ایونٹ کے دوران انہوں نے نعرہ لگایا کہ ہماری دھاڑ لاہور تک سنائی دینی چاہیے تاہم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یہ جملہ کہتے ہوئے ان کی آواز واضح طور پر کانپ رہی تھی۔
اس ویڈیو پر سب سے پہلے پاکستانی اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے طنزیہ ردِعمل دیا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا
انکل کی تو اپنی آواز ہی نہیں نکل رہی انکل اپنی ہی آواز بلند نہیں کر پا رہے۔
یاسر حسین کی اس پوسٹ کے بعد پاکستانی صارفین نے بھی سنی دیول پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے شروع کر دیے۔ کئی افراد نے کہا کہ اتنا زور سے نعرہ لگاتے ہوئے وہ گر ہی نہ پڑیں۔ ایک صارف نے لکھا یہ تو ابھی گرنے ہی والے ہیں جبکہ دوسرے نے کہا بوڑھے بابا کی آواز کانپ رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ بھارتی عوام پاکستان کے معاملے میں حد سے زیادہ obsessed ہیں حالانکہ بھارت کے چین کے ساتھ زیادہ سنگین تنازعات ہیں مگر اس موضوع پر کوئی فلم نہیں بنائی جاتی۔