پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے اپنی دوسری شادی کے ممکنہ منصوبوں پر حال ہی میں گفتگو کی ہے۔ آغا علی اداکاری، ہوسٹنگ، گائیکی میں مہارت رکھتے ہیں اور ان کے معروف ڈرامے میں تمہارے ہیں، میرے بیوفا، رخسار، ہلکی سی خلش، عشق وے، اور زخم شامل ہیں۔
حال ہی میں آغا علی نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ فی الحال شادی سے دور کیوں ہیں، تو آغا علی نے کہا اللہ سب کو خوش رکھے۔ اگر شادی آپ کے لیے درست ہے تو یہ سب سے خوبصورت ہے۔ دو محبت کرنے والے شراکت دار سے بہتر کچھ نہیں۔
تاہم ایسا بھی ہوتا ہے کہ کچھ لوگ خوش رہ کر ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں اور پھر علیحدہ ہوجاتے ہیں۔ اگر ایسا ہو تو وہ آگے بڑھ سکتے ہیں اور دوبارہ شادی کر سکتے ہیں۔ جہاں تک میری بات ہے میں ابھی شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہا، لیکن جب منصوبے ہوں گے تو ضرور شیئر کروں گا۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ میں دوبارہ شادی کروں گا۔ مجھے شادی کرنا پسند ہے کیونکہ یہ آخرکار مرد و خواتین کے لیے صحیح اور اصل حقیقت ہے زندگی کا ساتھی ہونا چاہیے اور زندگی اس کے ساتھ گزارنی چاہیے۔